پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے ہندوستان سہولیات فراہم کرے:مانی

   

کراچی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایونٹس میں شرکت پاکستان کا حق ہے اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو ہندوستان میں مقررہ ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کے لیے سہولتیں فراہم کرے۔ احسان مانی نے کہا کہ آئی سی سی کے اجلاس کے دوران ہندوستان میں مقررہ ایونٹس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، ہمیں بی سی سی آئی کی جانب سے آئی سی سی ایونٹس میں شرکت کے لیے باقاعدہ اجازت دیتے ہوئے یقین دہانی کروائی گئی کہ آنے والے میگا ایونٹس کے لئے پاکستان کو ہندوستان کا سفری ویزا فراہم کیا جائے گا لیکن ہم نے اس سال کے آخر تک تحریری تصدیق مطالبہ کیا ہے۔