پاکستان سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج متوقع

   

اسلام آباد: ملک کی عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) ایک خاتون جج کو سپریم کورٹ میں ترقی دینے جارہا ہے ۔ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک لاہور ہائی کورٹ کی سینیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں جنہیں اگر سپریم کورٹ میں ترقی دے دی گئی تو وہ مارچ 2031 تک سپریم کورٹ کی جج رہیں گی۔اس وقت سپریم کورٹ میں 17 مقررہ ججز کی تعداد پوری ہے اور جسٹس عائشہ ملک 17 اگست کو جسٹس مشیر عالم کی ریٹائرمنٹ سے خالی ہونے والی اسامی پُر کریں گی۔ایک سینیئر وکیل نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ‘ہم نے کافی عرصے بعد ایک مثبت اور تروتازہ کردینے والی خبر سنی ورنہ ہم جے سی پی کے بارے میں اختلافات اور تنازعات کی خبریں ہی سنتے رہتے ہیں۔