پاکستان‘ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے

,

   

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا مودی کو جوابی مکتوب

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے خط کا جواب دے دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے خط میں ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو کہا ہے کہ پاکستان پڑوسی ملک ہندوستان کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے اور پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔ذرائع کے مطابق نریندر مودی نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد کا خط لکھا تھا، اب وزیر اعظم شہباز شریف نے ہندوستانی ہم منصب کو جوابی خط لکھا ہے۔ وزیراعظم نے خط میں پاکستان سے تعمیری تعلقات کی خواہش کا اظہارکیا تھا۔پاکستان میں عمران خان کی حکومت کے اعتماد کا ووٹ ہارنے کے بعد شہباز شریف نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا ہے ۔وزیراعظم مودی نے انہیں مکتوب روانہ کرتے ہوئے مبارکباد دی تھی ۔ شہباز شریف نے اپنی پہلی تقریر میں ہی کشمیر مسئلہ کا ذکر کیا تھا ۔