پاکستان میں آئندہ عام انتخابات بھیخاندانی سیاست کے نرغے میں

   

اسلام آباد : تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے متعدد انتخابی حلقوں میں بااثر خاندانوں کے انتہائی قریبی رشتہ داروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ مہنگی انتخابی مہم کی وجہ سے ایک عام سیاسی کارکن پہلے ہیں الیکشن لڑنا خاصہ مشکل ہے۔ پاکستان کے عام انتخابات میں حصہ لینے والوں میں ملک کے روایتی اور با اثر سیاسی گھرانوں کی چھاپ ہمیشہ سے ہی بہت نمایاں رہی ہے۔ اب ایک امیدوار کے طور پر ان انتہائی مہنگے انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے عام نظریاتی ورکروں انتخابی سیاست میں آگے آنا اور بھی مشکل ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس مرتبہ بھی بیشتر بڑی سیاسی جماعتوں نے ان انتخابات میں حصہ لینے اپنے رشتہ داروں یا انتہائی مالدار افراد کو پارٹی کارکنوں پر ترجیح دی ہے۔ سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ روایتی گھرانوں کے افراد کے جیت کر پارلیمنٹ میں پہنچنے سے ’’اسٹیٹس کو‘‘ کو تقویت ملے گی اور عام آدمی کی فلاح کوئی بڑی اور بنیادی تبدیلی آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔