پاکستان میں ارینج میرج سے بھاگ کر امریکی فضائیہ میں شامل ہونے والی خاتون

   

اسلام آباد: پاکستان کی 19 سالہ حمنہ ظفر جانتی تھیں کہ اگر وہ پاکستان میں اپنے کزن کے ساتھ شادی کے لیے رضامند نہیں ہوں گی تو انہیں اپنے خاندان والوں کو کھونا پڑے گا۔ لیکن وہ اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے خواب کو نہیں چھوڑ سکتی تھیں اسی لیے انہوں نے بغاوت کر دی اور آج وہ امریکی فضائیہ میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔امریکی میگزین پیپل کو انٹرویو دیتے ہوئے 23 سالہ حمنہ ظفر نے بتایا کہ ’میں نے ہمیشہ اپنے والدین کے بارے میں سوچا، اپنے خاندان کے بارے میں سوچا، اپنی بہنوں کے بارے میں سوچا لیکن اْس رات میں نے اپنے بارے میں سوچا۔‘