پاکستان میں توانائی کی بچت کیلئے بازار اور ریستوران رات 8بجے بند کرنے کی تجویز

   

اسلام آباد : پاکستان کی وفاقی کابینہ نے توانائی کی بچت کے لیے مارکٹس اور ریستوران رات 8بجے بند کرنے اور ای بائیکس متعارف کرانے کی تجاویز کی منظوری دی ہے۔منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ توانائی کی بچت کے اقدامات سے 62 ارب روپے کی بچت ہو گی۔انہوں نے ریستورانوں کے حوالے سے بتایا کہ اگرچہ ان کے لیے بھی آٹھ بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے تاہم اس میں کسی حد تک گنجائش ہو سکتی ہے۔شادی ہالوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ان کو رات 10 بجے بند کرنے کی تجویز ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تجویز بھی سامنے آئی ہے کہ 20 فیصد ملازمین سے گھروں سے کام کروایا جائے اس سے 56 ارب روپے کی بچت ہو گی۔خواجہ آصف نے یہ بھی بتایا کہ توشہ خانہ کے حوالے سے بتایا کہ کمیٹی نے اس کے لیے نیا طریقہ بنایا ہے۔