پاکستان میں فائرنگ ، 9 افراد ہلاک

   

کراچی : پاکستان کے صوبہ سندھ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور دیگر 5 شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پرانی مخاصمت کے باعث قندکوٹ علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان زبردست فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں گروپ نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں وہاں پہنچ گئی اور زخمیوں کو علاج کیلئے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔