پاکستان میں فوجی آپریشن ،12دہشت گرد ہلاک

   

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں فوج کی کارروائی میں بارہ دہشت گرد مارے گئے ۔فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے آج اپنے بیان میں کہا کہ رات بھر کی کارروائی میں سلامتی دستوں نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ‘انٹیلی جنس گزشتہ ایک ہفتے سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھی، دہشت گردوں کو فرار ہونے کیلئے گاڑی فراہم کر کے لالچ دی گئی، اس گاڑی کو بعد میں روکا گیا اور دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔