پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرگئی

   

کراچی : ڈالر کی تیز اڑان کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ۔ انٹرنیشنل مارکٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں صرافہ مارکٹوں میں جمعہ کو فی تولہ یعنی فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 7 ہزار پاکستانی روپے اور 6 ہزار پاکستانی روپئے کا اضافہ ہوا ۔ اس کے نتیجہ میں کراچی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 2 ہزار 500 پاکستانی روپے ہوگئی ۔