پاکستان میں متاثرہ مندر تزئین نو کے بعد ہندوؤں کے حوالے

   

رحیم یار خان : پاکستان کے بھونگ ٹاؤن میں ایک مندر کو جسے ہجوم نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے نقصان پہنچایا تھا، سرکاری حکام کی جانب سے تزئین نو کے بعد پہلے جیسی حالت میں اقلیتی ہندو برادری کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے بریفنگ میں بتایا کہ اُنھوں نے علاقہ کا دورہ کیا اور مندر کی ہندوؤں کو حوالگی کا عمل پورا کیا۔