پاکستان میں مسافر بس الٹ گئی ، 13 افراد ہلاک

   

اسلام آباد : پاکستان میں سکھر کے قریب نیشنل ہائی وے پر تیز ایک رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، جس میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ حادثے کا شکار کوچ ملتان سے کراچی جا رہی تھی۔ حادثے کے وقت بس کے بیشترمسافر سو رہے تھے ۔نیشنل ہائی وے پر پیش آنے والے حادثے میں 32 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔