پاکستان میں معمول سے زیادہ برفباری

   

اسلام آباد ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں اس برس موسم سرما میں ملک کے مختلف حصوں میں 50 فیصد زیادہ برفباری اور بارش معمول سے 25 سے 30 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی ہیں جن کی بنا پر ملک کے پانی ذخیرہ کرنے والے بڑے ڈیموں تربیلا اور منگلا میں سطح آب بھی معمول سے زیادہ ہے۔پاکستان کے محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر حنیف نے بتایا کہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، مری، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں 22.5 انچ برفباری ہوچکی ہے اور مارچ میں موسم سرما کے اختتام تک یہ بڑھ کر 50 انچ تک ہو جائے گی۔انھوں نے کہا کہ موسم کی اس تبدیلی سے عام لوگ کسی حد تک پریشان بھی ہوئے ہیں۔