پاکستان میں وزیر ریل شیخ رشید کی کوریج پر پابندی

   

اسلام آباد، 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے نیشنل پریس کلب (این پی سی) نے کینسرسے متاثرایک صحافی کے لیے مبینہ طور پر ‘ قابل اعتراض ‘ زبان کا استعمال کرنے اپنے کیمپس میں ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد کے داخلہ اور ان کوریج پر عارضی طور پر پابندی لگا دی ۔ رشید پر منگل کو کینسر میں مبتلا صحافی کے لیے قابل اعتراض زبان کو استعمال کرنے پر این پی سی نے سات دنوں کے لئے ان کے داخلہ اور کوریج پر پابندی لگا دی ہے ۔پریس کلب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ جیو ٹی وی کے ویڈیو صحافی ناصر سے این پی سی چیئرمین شکیل کرار کے ملنے کے بعد یہ فیصلہ لیا۔ صحافی ناصر کا راولپنڈی میں واقع بے نظیر بھٹو اسپتال میں کینسر کا علاج چل رہا ہے ۔ریلیز کے مطابق، مسٹر ناصر نے مسٹر کرار کو بتایا کہ مسٹر رشید نے حال ہی میں جب اسپتال کا دورہ کیا تو ایک مقامی صحافی نے انہیں صحافی کی بیماری کی طرف توجہ دلائی۔ اس پر ریلوے کے وزیر نے ناصر کے لئے غیر مہذب زبان کااستعمال کیا جس سے ان کے جذبات مجروح ہوئے ۔اس کے بعد منگل کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسٹر رشید کے کوریج اور این پی سی کے کیمپسوں میں ان کے داخلہ پر ایک ہفتہ کی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔