پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس

   

اسلام آباد: کراچی میں پولیو کیس سامنے آنے کے صرف ایک ماہ بعد ہی سندھ کے دارالحکومت کے اسی علاقے میں رہنے والے ایک اور بچے سے لیے گئے نمونوں میں خطرناک وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ڈان نیوزکی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین پولیو کیس رپورٹ ہونے کے ساتھ رواں سال سامنے آنے والے خطرناک وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 5 ہو گئی ہے ۔ ساجد شاہ نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک اور بچہ روکے جانے کے قابل بیماری کے باعث مستقل مفلوج ہو گیا۔