پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 1400 سے متجاوز

,

   

اسلام آباد 28 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں ہفتہ کو اضافہ درج کیا گیا ہے اور یہاں جملہ متاثرین 1,408 بتائے گئے ہیں۔ پاکستان میں اب تک کورونا کی وجہ سے گیارہ اموات ہوئی ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ متاثرین میں سات کی حالت تشویشناک ہے ۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ہفتے کو کورونا کے جملہ مریضوں کی تعداد 490 ہوگئی ہے جو ملک میں سب سے زیادہ ہے ۔ ایک دن قبل یہ تعداد 419 تھی ۔ اسی طرح صوبہ سندھ میں متاثرین کی تعداد 457 ہوگئی ہے ۔ پاکستان میں سب سے پہلے کورونا وائرس کا مریض صوبہ سندھ ہی میں پایا گیا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ پنجاب کے ڈیرہ غازی خان میں 207 افراد متاثر ہیں۔