پاکستان میں گردوارہ 73 سال بعد سکھوں کو واپس

   

کوئٹہ : پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت شہر کوئٹہ میں سکھ کمیونٹی کو 73 سال بعد اپنا گردوارہ واپس حاصل ہوا جو 200 سال قدیم ہے ۔ اسے اسکول کے طورپر استعمال کیا جارہاتھا۔ 1947 ء میں تقسیم ہند کے بعد سری گروہ سنگھ گردوارہ ایک ، دو سال خالی رہا جب زیادہ تر سکھ پاکستان سے ہندوستان کو منتقل ہورہے تھے ۔ بعد ازاں اسے اسکول کے طورپر استعمال کیا جاتا رہا ۔ تاہم قانونی لڑائی میں سکھوں کے حق میں فیصلہ ہوا اور حکام نے اسے کمیونٹی کے حوالے کردیا ۔ صوبہ بلوچستان میں تقریباً 2000 سکھ خاندان آباد ہیں۔