پاکستان میں ہندوستانی پرچم لہراتے ہوئے ہندوستانی نغمہ سرائی

   

کراچی کے اسکول کو سزاء، رجسٹریشن معطل، وجہ نمائی نوٹس
کراچی۔/16فروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی حکام نے کراچی کے ایک اسکول کا رجسٹریشن منسوخ کردیا جہاں طلبہ نے ایک کلچرل پروگرام کے دوران ایک ہندوستانی نغمہ پر رقص کرتے ہوئے ہندوستانی پرچم لہرایا تھا جس سے ملک کا وقار مجروح ہوا ہے۔ اس اسکول کے مالک کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی گئی ہے اور سندھ کے خانگی اسکولوں کے رجسٹریشن اور انسپکشن ڈائرکٹوریٹ میں رجوع ہونے بھی کہا گیا ہے۔ سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہی گزشتہ ہفتہ منعقدہ اس تہذیبی پروگرام کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ نیوز انٹر نیشنل کے مطابق پروگرامیں پیش آئے اس واقعہ پر عوا م میں شدیدبرہمی پائی گئی ہے۔ ڈائرکٹوریٹ نے ماما بے بی کیمبرج اسکول کا رجسٹریشن معطل کردیا ہے کیونکہ اس اسکول نے مبینہ طور پر ہندوستانی کلچر کو فروغ دیا تھا۔ ڈائرکٹوریٹ کے رجسٹرار رفیعہ جاوید نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ہندوستانی کلچر کا فروغ پاکستانی قومی وقار کی توہین ہے۔ لیکن اسکول کی وائس پرنسپال فاطمہ نے کہا کہ مختلف ممالک سعودی عرب، امریکہ ، مصر، ہندوستان کی تہذیبوں پر پروگرم پیش کیا گیا تھا۔