پاکستان : نمونیا سے 8 بچے فوت

   

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ پنجاب میں نمونیا سے سنگین صورتحال برقرار ہے ، جہاں اس بیماری سے مزید 8 بچے چل بسے۔ پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 784 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں ایک دن میں 197 نئے کیس سامنے آئے ۔
لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 311 اموات ہو چکی ہیں جبکہ اس بیماری کے 19 ہزار 588 کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ گزشتہ 10 روز کے دوران 100 سے زائد بچے دم توڑ گئے ہیں، لاہور میں رواں سال نمونیا سے 58 اموات اور 3 ہزار 717 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسموگ بھی ہے ۔نمونیا پھیپھڑوں کے اندر انفیکشن کو کہا جاتا ہے ، نمونیا کے زیادہ تر کیس وائرس کی وجہ سے ہوتے ہں اور یہ نزلہ و زکام کی علامات کے بعد ظاہر ہو سکتا ہے ۔