پاکستان نے ہندوستانی سفیر کو طلب کیا

   

اسلام آباد : پاکستان نے جموں و کشمیر کی بدلی ہوئی صورتحال کی دوسری سالگرہ کے موقع پر وزارت خارجہ میں ہندوستانی سفیر کو طلب کیا۔پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو ہندوستانی سفیر سریش کمار کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت میں تبدیلی کی سالگرہ کے موقع پر ‘‘ واضح ناپسندیدگی ’’ سے آگاہ کرانے کے لیے طلب کیا۔اس کے ساتھ پاکستان نے جمعرات کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن کی ایک ٹیم کو مقبوضہ کشمیر میں مدعو کیا اور ہندوستان کے خلاف بیانات جاری کئے ۔پاکستان کی یہ مذموم حرکت کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ہندوستان کے خلاف بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش ہے ۔