پاکستان نے ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو جنگ بندی کی خلاف ورزی پر احتجاج کیلئے طلب کیا

   

اسلام آباد ۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے جمعرات کے دن ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے ہندوستانی فوج کی جانب سے خط قبضہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا جس کی وجہ سے ایک لڑکا ہلاک اور دیگر 16 شہری زخمی ہوگئے۔ پاکستان کے دفترخارجہ نے کہا کہ ڈائرکٹر جنرل (جنوبی ایشیاء و سارک) محمد فیصل نے اہلوالیہ کو طلب کیا اور بلااشتعال جنگ بندی کی ہندوستانی فوج کی جانب سے خط قبضہ پر خلاف ورزی کے خلاف احتجاج کیا۔ یہ خلاف ورزی مبینہ طور پر شاردا، ہیزاپیر، ستوال اور بکسر سیکٹر میں 10 اکٹوبر کو کی گئی تھی۔ فیصل نے کہا کہ 10 سالہ لڑکا ہلاک اور 16 دیگر شہری زخمی ہوگئے جبکہ شاردا سیکٹر میں بلااشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔