پاکستان کا پانی روک کر ہریانہ منتقل کیاجائے گا‘ وزیراعظم نریندر مودی

,

   

کرکشیتر/چکارہی دادری۔وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز ہریانہ کے رائے دہندو ں سے اپیل کی ہے وہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو ”سزا“ دیں کیونکہ اس نے کشمیر سے ارٹیکل370ہٹانے کے متعلق ”افواہیں پھیلائی“ ہیں۔

کرکشیتر اور چکرہی دادری میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ قومی مفاد میں ارٹیکل 370کی برخواستگی کی ضرورت تھی اور یہ کام ملک کے لئے ائین کی بالادستی کی خاطر انجام دیاگیاہے۔

انہوں اس بات پر بھی زوردیا کہ ان کی حکومت پاکستان کو پانی کے بہاؤ کی منتقلی روک کر اس کو ہریانہ منتقل کرنے کاکام کرے گی جس پر ملک اور ریاست کے کسانوں کاحق ہے۔

تالیو ں کی گونج میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ ”پچھلے 70سالوں سے ہریانہ کے کسانوں کے حق کا پانی پاکستان کو چلا جارہا تھا۔

مگریہ مودی اس پانی کو روکے گا اور آپ کے گھر وں تک لائے گا۔میں نے پہلے ہی اس پر کام شروع کردیا ہے۔

مذکورہ پانی کا تعلق ہندوستان اور ہریانہ کے کسانوں سے ہے۔

یہی وجہہ ہے کہ مودی آپ کے لئے لڑرہا ہے“