پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا:باجوا

   

راولپنڈی، 6ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے جمعہ کو کہا کہ پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کے لئے آخر تک لڑتا رہے گا ۔ مسٹر باجوا نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج اپنے آخری جوان اور آخری گولی تک کشمیریوں کے مفادات کے لئے لڑتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کے لئے بہت اہم ہے اور وہ اپنے کشمیری بھائیوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔ مسٹرباجوا نے بین الاقوامی برادری سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا پیامبر ہے اور آج ان کے ملک میں امن کا ماحول ہے ۔ پاکستان نے دہشت گردی سے لڑنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا ہے اور اب یہ ذمہ داری دنیا کے باقی ممالک کو نبھا نی ہے ۔