پاکستان کو پہلی بار ایل این جی شپمنٹ کی پیشکش

   

اسلام آباد : پا کستان کو ایک سال سے زائد عرصہ میں پہلی بار مائع قدرتی گیس (ایل این جی) فروخت کی ایک پیشکش مو صول ہوگئی۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 3 بلین ڈالر قرض ملنے کی حتمی منظوری ملنے کے صرف دو دن بعد ہی بحران سے متاثرہ ملک کی مائع قدرتی گیس خریدنے کی درخواست کو ایک سال سے زائد عرصہ میں پہلی بار کسی سپلائر کی جانب سے جواب موصول ہوا ہے۔گزشتہ ماہ پاکستان تقریباً ایک سال میں اپنی پہلی کوشش میں اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی حاصل کرنے میں ناکام رہا کیونکہ بظاہر کہیں بھی سپلائر معاشی تنگی کے شکار ملک کی پیشکش میں دلچسپی نہیں رکھتا۔