پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

   

برمنتھم ۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو (نیزہ بازی) میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستانی ایتھلیٹ نے اپنی پانچویں کوشش میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔جویلین تھرو کے فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم بھرپور ایکشن میں دکھائی دیے۔ انہوں نے پہلی باری میں ہی 86.81 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔یہ ارشد ندیم کے کیریئر کی بہترین تھرو تھی، اس سے قبل ارشد ندیم کی بہترین تھرو 86.38 میٹر تھی۔