پاکستان کے الیکشن کمیشن نے پانچ سالوں کے لئے عمران خان کو نااہل قراردیا

,

   

ڈاؤن کی خبر کے مطابق توشہ خانہ کے قواعد کے مطابق تحائف/تحفے اور اس طرح کے دیگر مواد کی اطلاع ان افراد کودی جائے گی جن پر قوانین لاگو ہوتے ہیں۔


اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی ائی) کو ایک زبردست جھٹکا اس وقت لگا جب الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے پی ٹی ائی سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ معاملے میں پچھلے ہفتہ سنائی گئی سزا کے بعد پانچ سال کے لئے نااہل قراردیدیا ہے۔

ہفتہ کو اسلام آباد کی ایک ٹرائیل کورٹ نے توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات چھپانے پر سابق وزیر اعظم کے خلاف ای سی پی کی فوجداری شکایت کی سماعت کرتے ہوئے خان کوتین سال قید کے علاوہ ایک لاکھ روپئے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

ڈاؤن کی خبر کے مطابق عدالت نے انہیں ”قومی خزانہ سے جان بوجھ کر سونچے سمجھے اندازمیں جان بوجھ کر حاصل کئے گئے فوائد کو چھپانے کامرتکب پایا ہے“۔

عدالت نے اپنے احکامات میں جو کہا ہے وہ کچھ اس طرح ہے کہ ”اس نے توشہ خانہ سے حاصل کردہ تحائف کی معلومات فراہم کرتے ہوئے دھوکہ دیا ہے جو غلط ثابت ہوئے ہیں۔

ان کی بدیانتی بلاشبہ ثابت ہوچکی ہے“۔

اسی ساتھ لاہور میں زماں پارک کے ان کے مکان سے خان کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ ڈاؤن کی رپورٹ کے مطابق فیصلے میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ عمران تکنیکی طور پر ائین کے ارٹیکل 63(1)(ایچ)کے تحت پانچ سال تک کسی بھی عہدے پر فائز رہنے کے لئے نااہل قراردیاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ ”کسی بھی شخص کو منتخب ہونے یا منتخب کئے جانے کے لئے نااہل قراردیاجائے گا‘ جس کو اخلاقی گرواٹ میں ملوث پائے جانے کے بعد سزا سنائی جاتی ہے‘ دوسال قید کی سزاسنائی جانے پر اس اطلاق ہوگا اور نااہلی سزا کی تکمیل پر رہائی کے بعد پانچ سال کا عرصہ گذارنا پڑیگا“۔

اپنے اعلامیہ میں جو منگل کے روز جاری کیاگیا ہے کہ ای سی پی نے ہفتہ کے روز پیش ائے عدالت احکامات کا حوالہ دیا اور خان کوائین کے اسی ارٹیکل کے تحت الیکشن ایکٹ2017میں نااہل قراردیا ہے۔

عدالت کے اس فیصلے کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ مذکورہ ارڈر”پائیدار“ نہیں ہے اور”ایک طرف رکھ دئے جانے کے قابل“ ہے۔

چہارشنبہ کے روز اس درخواست پر سنوائی متوقع ہے۔ ڈاؤن کی خبر کے مطابق حکمراں جماعت کے قانون سازوں کی طرف سے دائر کردہ توشہ خانہ کیس‘ ای سی پی کی طرف سے دائر کردہ مجرمانہ شکایت پر مبنی تھا۔ڈاؤن کی خبر کے مطابق توشہ خانہ کے قواعد کے مطابق تحائف/تحفے اور اس طرح کے دیگر مواد کی اطلاع ان افراد کودی جائے گی جن پر قوانین لاگو ہوتے ہیں۔