پاکستان کے شہروں میں سونے کی قیمتوں میں فرق

,

   

کراچی ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے مختلف شہروں میں سونے کی قیمتوں میں فرق پایا جاتا ہے۔ کہیں اس کی قیمت 74,803 (پاکستانی روپئے) فی تولہ ہے اور کہیں 87,250 (پاکستانی روپئے) فی تولہ (دس گرام) ہیں۔ پاکستان میں میڈیا کے ذریعہ 24 قیراط، 22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط سونے کی قیمتیں اور ساتھ ہی ساتھ زرمبادلہ کی شرحیں بھی شائع کی جاتی ہیں جن میں پاکستانی روپیہ، امریکی ڈالرس، اسٹرلنگ پاؤنڈ اور یوروز بھی شامل ہیں۔ سونے کی قیمتوں کو دن میں چار بار الگ الگ مراحل میں شائع کیا جاتا ہے تاکہ سونے کے زیورات اور سونے کے بسکٹس خریدنے والے پاکستانی شہریوں کو تازہ ترین اطلاعات ملتی رہیں۔