پاکستان کے غربت پراجکٹس کے لئے گیڈس فاونڈیشن 200ملین ڈالر کی فراہمی

,

   

مذکورہ رقم ”احساس پروگرام“ کے حصہ کے طور 134غربت کے خاتمہ پراجکٹوں پر خرچ کی جائے گی

نیویارک۔بل اور ملنڈا گینٹس فاونڈیشن کی جانب سے سال2020میں پاکستان کے لئے 200ملین ڈالٹر فراہم کئے جائیں گے جو 134غریب کے خاتمہ پراجکٹ کے لئے ہوگی‘

ریڈیو پاکستان نے جمعرات کے روز اس بات کی جانکاری دی ہے کہ دونوں پارٹیوں نے چہارشنبہ کے روز نیویارک میں منعقدہ ایک میٹنگ میں ایک ایم او یو پر بھی اس ضمن میں دستخط کی ہے۔

نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ایک بازو مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اوروزیراعظم پاکستان عمران خان کی ملاقات کے دوران یہ عہد لیاگیاہے۔معاہدے کے مطابق مذکورہ رقم ”احساس پروگرام“ کے حصہ کے طور 134غربت کے خاتمہ پراجکٹوں پر خرچ کی جائے گی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے خان نے کہاکہ یہ”احساس پروگرام“ پاکستان کی تاریخ کا بڑا پروگرام ہے جس نے ملک کو فلاحی ریاست میں تبدیل کردیاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ روز اول سے ہماری حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست غربت کا خاتمہ رہا ہے۔

کرکٹر سے سیاست داں بننے والے عمران خان کے مطابق یہ پروگرام اقوام متحدہ کے تحت ترقی کے موثر گول طئے کرے گا۔انہوں نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمہ کا بھی عزم ظاہر کیا