اسلام آباد۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے منگل کے روز شہزادے ولیم اورکیٹ میڈلٹون کو ہندوستان‘ اور افغانستان کے ساتھ ان کے ملک کے تعلقات کے متعلق آگاہ کیاکیونکہ شاہی جوڑا مذکورہ ملک کو اپنا پہلا دور کرنے کی تیاری کررہا ہے جس کو انہوں نے ”نہایت پیچیدہ“ قراردیا ہے۔
برطانیہ سفارت خانہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ انہوں نے”اپنے پاکستان دورے کی شروعات یوم تعلیم‘تحفظ اور اسلام آباد میں سرکاری سرگرمیوں کے ساتھ کی ہے“۔
مذکورہ برطانوی شاہی جوڑنے پرائم منسٹر ہاوز میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ایک خوشگوار ملاقات بھی کی‘ جہاں پر مہمانوں کے لئے ظہرانہ کا اہتمام کیاگیاتھا۔خان کے دفتر نے کہاکہ انہوں نے جوڑے کاخیر مقدم کیا‘
خان نے پاکستانی عوام او ر شہزادی ڈائنا کے مابین محبت اور تعلقات کی یاد دلائی‘ کیونکہ ڈائنا کے چیرٹبل کاموں اور اظہار شفقت کی وجہہ سے۔
خان نے دورہ کرنے والے معزز پر ستائش کرتے ہوئے کہاکہ موسمی تبدیلیوں‘ عدم مساوات اور تعلیم جیسے مسائل جدید دو ر کو درپیش ہیں اس کے متعلق شعور بیداری کے مسلئے کو انہوں نے اٹھایا ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان کے گھریلو ترجیحات اور بیرونی ماحول کے متعلق آگاہ کیا جس میں جموں او رکشمیر سے ارٹیکل 370کی برخواستگی اور خصوصی موقف سے دستبرداری کے بعد ہندوستان کے ساتھ تعلقات اور افغانستان سے بات چیت کا احیاء بھی شامل رہاہے۔
ولیم نے کہاکہ برطانیہ کے لئے پاکستان ایک اہم ملک ہے۔ انہوں نے والہانہ استقبال پر پاکستان حکومت کاخیرمقدم کیااور ان کے ساتھ ان کے وفود کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر بھی کیا