پاکستان کے ہمایوں سعید کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزا

   

دبئی : پاکستانی اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔ہمایوں سعید نے جمعے کے روز انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے گولڈن ویزا ملنے کی خبر اپنے مداحوں کو دی۔ہمایوں سعید کی پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ترجمان اداکار کو گولڈن ویزا دے رہے ہیں۔اداکار نے متحدہ عرب امارات حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یو اے ای کا گولڈن ویزا حاصل کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ ہی مجھے پیار دیا اور میرے کام کی تعریف کی، جس کا میں بہت مشکور ہوں’۔اس سے قبل وسیم اکرم ‘شعیب اور ثانیہ کے علاوہسنجے دت کو امارات کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔واضح رہے کہ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر متحدہ عرب امارات میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔