پاکستان ۔ زمبابوے میں آج آخری ٹی20

   

لاہور۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی20 سیریز کا آخری میچ چہارشنبہ کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان نے3 میچوں کی سیریز میں زمبابوے کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے ۔پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوبے کے خلاف ہوم سیریز میں شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے3 ونڈیمیچوں میں 221 رنز بنائے تھے ، جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے ۔اس کے بعد بابر اعظم نے دونوں ہی ٹی20 میچوں میں نصف سنچریاں اسکورکی ہیں، پہلے مقابلے میں82 رنزکی دلکش اننگزکھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان51 رنزبناکر پویلین لوٹے۔ اس میچ میں نوجوان حیدرعلی نے66 رنزکی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ رہے ۔