پاک فوج کا سعودی عرب کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہونے کااعلان

,

   

اسلام آباد۔پاک فوج نے باورکرایا ہے کہ وہ سعودی فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔ او راسلام آباد اور ریاست کے اپنے دوطرفہ تعلقات میں ارتقاء کے عزم کا اظہا ر کرتے ہوئے تمام شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ موقف سعودی وزیراطلاعات ترکی بن عبداللہ الشبانہ کی اسلام آباد میں پاکستان کے سینئر ذمہ داروں‘ سیاست داونں اور میڈیا کے؎ نمائندوں سے ملاقات میں سامنے ائی۔

پاکستان شخصیات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی‘ وزیراعظم کے مشیر برائے اطلاعات فرودس عاشق اعوان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل جاوید باجوا نمایاں ترین ہیں۔

پاکستان کی مسلح افواج کی میڈیاانتظامیہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سعودی وزیراطلاعات ترکی بن عبداللہ الشبانہ نے سعودی وزیر دفاع کے مشیر عبداللہ العتیبی کے ہمراہ جی ایچ کیومیں پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعید الملکی بھی موجود تھے۔پاک فوج کے بیان میں مزیدکہاگیا کہ ملاقات کے دوران فریقین نے سکیورٹی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل باوجود نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ دفاعی تعاون کی ایک تاریخ ہے جس کوپاکستان بڑی قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پاک فوج تما م شعبوں میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔ جنرل باجوا نے شہزاد بندر بن عبدالعزیز آل سعود کی وفات پر تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

د وسری جانب پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو سراہا۔

سعودی وزیراطلاعات کے ساتھ بات چیت میں شاہ محمود نے باورکرایا کہ اسلام آباد ریاض کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

اس موقع پر تمام شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

سعودی وزیر اطلاعات نے بھی سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کی تاریخ کو سراہتے ہوئے ایک بار پھر باور کرایا کے سعودی عرب کی قیادت پاکستان او راس کے عوام کے حمایت او رمعاونت کی شدید خواہش مند ہے