پبلک سرویس کمیشن گروپ III کے نومبر میں امتحانات

   

حیدرآباد 11 اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ III سرویسز کے امتحانات کا شیڈول جاری کیا ۔ گروپ III جائیدادوں پر تقررات کا امتحان 17 اور 18 نومبر کو منعقد ہوگا اور یہ امتحان OMR موڈ میں رہے گا۔ 17 نومبر کو صبح 10 تا 12.30 بجے دن پیپر 1 کے تحت جنرل اسٹڈیز اور جنرل ایبیلٹیز کا رہے گا۔ یہ امتحان انگلش اور تلگو یا انگلش اور اردو میں ہوگا۔ 17 نومبر کو سہ پہر 3 تا شام 5.30 بجے پیپر 2 کے تحت ہسٹری پالیٹی و سوسائٹی کا امتحان رہے گا۔ 18 نومبر کو پیپر 3 کے تحت صبح 10 تا 12.30 بجے اکنامی اینڈ ڈیولپمنٹ کا امتحان رہے گا۔ 1

نیٹ کا ماڈل ٹسٹ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : نیٹ 2025 میں شرکت کے خواہش مند امیدواروں کے لیے ماڈل ٹسٹ اور فزیکس کا معلوماتی لکچر اتوار 13 اکٹوبر کو 10-30 بجے صبح سے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر مقرر ہے ۔ عبدالرشید کا لکچر ہوگا ۔۔