حیدر آباد7 جنوری (ایجنسیز) حیدرآباد میں ایک طالب علم نے خودکشی کرلی جو پب جی گیم کی عادت کا شکار ہوگیا تھا۔ یہ واقعہ شہر کے پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں دو دن قبل پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایلا ریڈی گوڑہ سے تعلق رکھنے والا 21 سالہ اکھیل امیر پیٹ کے خانگی کالج میں بی کام سال دوم میں زیر تعلیم تھا۔ وہ پچھلے تین ماہ سے پب جی گیم کھیلتے ہوئے کالج نہیں جارہا تھا۔
4 جنوری کو اس نے اپنے مکان میں پھانسی لے لی۔ پھانسی لینے سے قبل اس نے اپنی ماں کو واٹس ایپ پر پیغام روانہ کیا۔