پب جی گیم کے منفی اثرات : ۱۵؍ سالہ لڑکے نے گیم کنٹرولر خریدنے کیلئے ۵۰؍ ہزار روپے کا سرقہ کیا ۔ 

,

   

نئی دہلی: آن لائن کی بہت ہی مشہور گیم ’’ پب جی ‘‘ کے بہت ہی خطرناک اثرات نوجوانوں بچوں پر پڑ رہے ہیں ۔ ملک کے کئی ریاستیں اس کھیل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک ۱۵؍ سالہ نوجوان لڑکا اس گیم کے دیگر سامان خریدنے کیلئے پچاس ہزار روپے کا سرقہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے جالندھر میں ایک ۱۵؍ سالہ نو جوان لڑکے نے ا س گیم کیلئے کنٹرولر خریدنے کیلئے اپنے والد کے بنک اکاؤنٹ سے پچاس ہزا ر روپے کا سرقہ کرلیا۔

اس کے والد اس وقت حیران و ششدہ رہ گئے جب انہیں ان کے بنک اکاؤنٹ سے پچاس ہزار روپے نکالے جانے کا مسیج موصول ہوا ۔ انہوں نے فوری مقامی سائبر پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر اس معاملہ کی شکایت درج کروائی ۔ پولیس کو دوران تحقیقات پتہ چلا کہ نشانہ بننے والے کے بیٹے نے ہی یہ حرکت کی ہے۔ پولیس نے اس لڑکے کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کرنے لگی ۔

دوران پوچھ تاچھ لڑکے نے بتایا کہ اس نے اپنے والد کے ڈیبٹ کارڈ سے اپنے دوست کے پے ٹی ایم اکاؤنٹ میں رقم بھیج دی پھر فون سے OTPمسیج کو مٹادیا ۔ بعد ازاں لڑکے کے والد نے شکایت واپس لے لی ۔ مذکورہ گیم کو ملک کے کئی ریاستوں میں پابندی عائد کر نے کے مطالبات کئے جارہے ہیں ۔ گجرات کے راجکوٹ سٹی پولیس نے اس گیم کو امتحانات کے پیش نظر دو مہینہ کیلئے بند کردیا ۔