پداپلی میں انٹرکے امتحانات پرامن ماحول میں جاری

   

پداپلی۔14/جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔انٹرمیڈیٹ نوڈل آ فیسر کلپنا نے آج اپنے جاری کردہ صحافتی بیان میں اطلاع فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں پُر امن ماحول میں انٹرمیڈیٹ سپلمنٹری امتحانات جاری ہیں۔ ضل میں آج بروز منگل صبح انگریزی پیپر 1 سال اوّل کے امتحان میں جنرل اور ووکیشنل جملہ 1177طلباء کے شرکت کے پیش نظر، (1035) جنرل امیدواروں سے (971) طلباء حاضر رہے، (64) غیر حاضر رہے اور(142) ووکیشنل امیدواروں سے (130) حاضر رہے اور (12) طلباء غیر حاضر رہے۔ سال اوّل کہ امتحان میں جملہ (93.5) فیصد طلباء نے شرکت کی، مال پراکٹس کا کوئی کیس درج نہیں ہوا۔ دوپہر میں منعقدہ انٹر انگریزی پیپر2 سال دوّم کے امتحان میں جنرل اور ووکیشنل جملہ 252طلباء کے شرکت کے پیش نظر، (200) جنرل امیدواروں سے (186) طلباء حاضر رہے، (14) غیر حاضر رہے اور(52) ووکیشنل امیدواروں سے (46) حاضر رہے اور (04) طلباء غیر حاضر رہے۔ سال دوّم کے امتحان میں جملہ (92.1) فیصد طلباء نے شرکت کی، مال پراکٹس کا کوئی کیس درج نہیں ہوا۔