حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کل اعلان کیا کہ 10 دن کے اندر پرائمری ہیلت سنٹرس ( پی ایچ سیز ) میں 729 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے ۔ انٹرنیٹ سہولت کے ساتھ یہ کیمرے ان ہیلت سنٹرس پر سہولتوں اور ڈاکٹرس کی دستیابی کی نگرانی کے لیے لگائے جارہے ہیں ۔ ہیلت آفیسرس اور ورکرس کے ایک اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلت سنٹرس میں حاملہ خواتین کے لیے 56 ٹی آئی ایف اے مشینس جلد ہی دستیاب بنائیں جائیں گے ۔۔