پرانی اسکیم کے بدلے نئی پنشن اسکیم کا منصوبہ نہیں

   

نئی دہلی ۔ 16جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر مملکت برائے فینانس انوراگ ٹھاکر نے پیر کے دن لوک سبھا میں انکشاف کیا کہ پرانی پنشن اسکیم کی جگہ مرکزی اور ریاستی سرکاری ملازمین کیلئے نافذ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ بشرطیکہ ان کا تقرر 2004ء سے ہوا ہو ۔ سرکاری ملازمین پرانی پنشن اسکیم جاری رکھنے کا مطالبہ کررہے تھے کیونکہ یہ مقررہ پنشن رقم اور سبکدوشی پر صیانت کا تیقن دیتی ہے ۔