پرانی دشمنی اور انتقام، دوخاندانوں میں تصادم،2 ہلاک

   

بھونیشور۔ اڈیشہ کے کوراپٹ ضلع کے پوتنگی علاقے میں چہارشنبہ کو مبینہ طور پر پرانی دشمنی پر دو خاندانوں کے درمیان تصادم کے بعد 2 افراد کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی شناخت سیملی گوڈا بلاک کے تیما گاؤں کے گوبردھن پانڈکا اور کورا پٹ ضلع کے پوتنگی بلاک کے ہتاپڈا گاؤں کے راجکمار روڈی کے طور پر ہوئی ہے۔28 سالہ پانڈکا، ایک کسان کنڈولی ہتاپاڑاکے گاؤں کے بازار میں کچھ پان مسالہ خریدنے گیا تھا جب روڈی اس کے والد، جگلو روڈی اور خاندان کے دیگر افراد وہاں پہنچ گئے۔ انہوں نے پنڈکا پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ جیسے ہی پانڈاکا کے لواحقین کو اس کی موت کا علم ہوا تو وہ بازار پہنچے جہاں وہ ملزم روڈی کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے جسے پانڈکا کے اہل خانہ نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا ۔ دریں اثنا روڈی کے کچھ رشتہ دار جو جھڑپ میں شدید زخمی ہوئے ہیں، قریبی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کوراپٹ کے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابھینو سونکر دیگر سینئر افسران کے ساتھ فوراً موقع پر پہنچے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا۔