پرانی پینشن اسکیم کو دوبارہ جاری کیا جائے : سری کانت

   

میدک۔22 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاست کے کنٹریبیوشن اسکیم ملازمین (TSCPSEU) کی جانب سے CPS کو برخاست کرکے OPS پرانی پینشن اسکیم کو بحال کرنے کے مطالبہ پر میدک میں زبردست احتجاجی بائیک ریالی نکالی۔ واضح رہے کہ 12 دن قبل ملازمین CPS نے ضلع بھدرادری سے اس مطالبہ کو لے کر ایک بس یاترا نکالی جو 21 جولائی کی شام برائے محبوب نگر ، نلگنڈہ، میدک پہنچی جس کی قیادت پریسیڈنٹ TSCPSEU ایس پراگنا اور جنرل سیکریٹری کے سریکانت نے کی۔ قبل ازیں ریاستی قائدین پرگنا اور سریکانت نے کہا کہ 23 اگست کو حیدرآباد میں تلنگانہ کے ڈھائی لاکھ سرکاری ملازمین اور اساتذہ کا CPS کو رد کرتے ہوئے OPS کو بحال کرنے کے مطالبہ پر جلسہ عام ہوگا۔ مذکورہ قائدین نے ریاست کی کانگریس سرکار سے انتخابات سے قبل دیئے گئے تیقن CPS کو برخاست کرکے OPS بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مقامی صدر CPS تنظیم رمیش، چرن سنگھ راج گوپال گوڑ، محمد ساجد، ستیش، بالچندر، لکشما ریڈی جیوتی کے علاوہ CPS ملازمین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ صدر TSCPSEU پرگنا نے ایک سوال پر بتایا کہ 2004ء سے لے کر اب تک 15 ہزار سے زائد CPS ملازمین وظیفہ حسن خدمات پر سبکدوش ہوئے جن کی زندگیاں مشکلات کا شکار ہیں۔