ہاؤزنگ اور راشن کارڈس کیلئے عوام کو امید
حیدرآباد ۔31۔جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کے پرجا وانی پروگرام میں آج جملہ 9307 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ مہاتما جیوتی با پھولے پرجا بھون میں آج پرجا وانی پروگرام منعقد کیا گیا۔ نائب صدرنشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ ڈاکٹر جی چنا ریڈی نے عوام سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کی سماعت کی۔ پرجا وانی کے تحت موصولہ درخواستوں میں راشن کارڈ کیلئے 1736 درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ اندراماں ہاؤزنگ اسکیم کیلئے 7100 درخواستیں داخل کی گئیں۔ محکمہ پنچایت راج کے تحت 211 ، محکمہ برقی 160 ، ریونیو 43 اور دیگر محکمہ جات کی 56 درخواستیں موصول ہوئیں۔ ڈاکٹر چنا ریڈی نے کہا کہ موصولہ درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی کے لئے محکمہ جات کو ہدایات جاری کی گئیں ہے۔