پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 2024 کا اعلان

   

نئی دہلی :پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار (پی ایم آر بی پی) غیر معمولی صلاحیتوں اور شاندار کامیابیوں والے بچوں کو دیا جاتا ہے ۔ یہ ایوارڈز 5 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو بہادری، فن و ثقافت، ماحولیات، جدت طرازی، سائنس و ٹیکنالوجی، سوشل سروس اور کھیلوں کی سات کیٹیگریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دیے جاتے ہیں۔ پی ایم آر بی پی کے ہر ایوارڈ یافتہ کو ایک تمغہ، سند اور ایک توصیفی کتابچہ دیا جاتا ہے ۔آج معلنہ فہرست میں 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے 9 لڑکے اور 10 لڑکیاں شامل ہیں۔ فہرست مندرجہ ذیل ہے : آدتیہ وجے برہمانے (بعد از مرگ) مہاراشٹرا،زمرہ :بہادری۔ انوشکا پاٹھک ،اتر پردیش ،فن و ثقافت۔ اریجیت بنرجی، مغربی بنگال، فن و ثقافت۔ ارمان ابھرانی ، چھتیس گڑھ،فن و ثقافت۔ ہیتوی کانتی بھائی کھمسوریا،گجرات ،فن و ثقافت ۔ اشفاق حامد، جموں و کشمیر، فن و ثقافت۔ محمد حسین ،بہار،فن و ثقافت۔ پینڈیالا لکشمی پریا ،تلنگانہ، فن و ثقافت۔ سوہانی چوہان ، دہلی ،اختراع۔ آرین سنگھ ،راجستھان ،سائنس و ٹیکنالوجی۔ اونیش تیواری ، مدھیہ پردیش ،سماجی خدمت ۔ گریما ،ہریانہ ،سماجی خدمت۔ جیوتسنا اکتر ،تریپورہ ،سماجی خدمت۔ سائم مجومدار ،آسام ،سماجی خدمت۔ آدتیہ یادو، اتر پردیش ،کھیل۔ چاروی اے ،کرناٹک ،کھیل۔ جیسکا نیئی سارنگ ، اروناچل پردیش ،کھیل۔ لنتھوئی چنا امبم ،منی پور ،کھیل۔ آر سوریہ پرساد ،آندھرا پردیش ،کھیل۔