نئی دہلی : حکومت نے ملک کے ہونہار طلباء کو مالی مدد فراہم کرنے کیلئے پردھان منتری ودیا لکشمی یوجنا شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت طلباء کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ سال 2024-25 سے 2030-31 کے دوران اس اسکیم کے لیے 3,600 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور اس دوران 7 لاکھ نئے فنڈز بنائے گئے ہیں۔ اس مدت کے طلبا کو اس کا فائدہ حاصل ہونے کی امید ہے ۔