پرنس ریما بنت بندر امریکہ میں سعودی عرب کی پہلی خاتون سفیر مقرر 

,

   

ریاض : سعودی عرب نے اعلان کیاکہ شہزادی ریما بنت بندر السعودی امریکہ میں نئی سفیر مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ پہلی سعودی خاتون ہیں جنہیں اس عہدہ کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ان تقرری کا اعلان اتوار کی شب کو ایک شاہی فرمان کے ذریعہ کیاگیا ۔ واضح رہے کہ شہزادی ریما کا بچپن امریکہ کے شہر واشنگٹن میں گذرا ہے اور وہیں پر ان کی تعلیم مکمل ہوئی ہے ۔

ریما اس عہدہ کو ایک ایسے وقت میں سنبھال رہی ہے جب سعودی عرب صحافی جمال خشوگی کے قتل پر ہونے والے بین الاقوامی بحث پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے ۔ پرنس ریما نے اپنے تقرر کے بعد ٹوئیٹر پر لکھا کہ وہ اللہ کے فضل و کرم سے اپنے ملک ، اس کے قائدین او ر سعودی کی تمام عوام کیلئے کام کریں گی ۔ واضح رہے کہ پرسن ریما کے والد بندر السعود ۲۰؍ سال سے زائد عرصہ تک امریکہ میں سعودی سفیر کی خدمات دے چکے ہیں ۔