پروفیسر اسد محسن کو نیوزی لینڈ کا اعلیٰ ایوارڈ

   

آکلینڈ (سید مجیب کی رپورٹ): ہیملٹن ایسٹ کے ایمریٹس پروفیسر اسد محسن کوکنگ چارلس سوم کے نئے سال کے اعزازات 2025ء میں نیوزی لینڈ آرڈر آف میرٹ کارکن مقرر کیا گیا ہے۔ یہ باوقار اعزاز مسلم کمیونٹی اور تعلیم میں ان کی نمایاںخدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے جسے ہندوستان کے اعلیٰ ترین سیویلین ایوارڈ ’بھارت رتن‘ کے مماثل سمجھا جاتا ہے۔ پروفیسر محسن سیاحت اور ہاسپٹالٹی کے شعبہ میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ، جنوب مشرقی ایشیاء اور ایشیاء پیسیفک میں متنوع ثقافتی ماحول میں کام کیا ہے۔ آج سے 12 سال قبل یہی ایوارڈ روزنامہ سیاست کے نیوزی لینڈ نمائندہ جناب سید مجیب کو بھی دیا جاچکا ہے۔ پروفیسرمحسن آسٹریلیا کی چارلس ڈارون یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں۔