پرکاش گوڑ کی چیف منسٹر سے ملاقات

   

شمس آباد 22 ستمبر (سیاست نیوز) رکن اسمبلی راجندر نگر ٹی پرکاش گوڑ نے چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کرتے ہوئے راجندر نگر اسمبلی حلقہ کی ترقی کے لئے فنڈس منظور کرنے کی اپیل کی۔ پرکاش گوڑ نے بتایا کہ راجندر نگر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، انڈر گراؤنڈر ڈرینج، اسکول بلڈنگس، ایڈیشنل کلاس روس و دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈس کی ضرورت ہے جس پر چیف منسٹر نے تیقن دیا کہ بہت جلد راجندر نگر کی ترقی کے لئے فنڈس منظور کریں گے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ پرکاش گوڑ نے چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا اور مقامی انتخابات میں شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے کانگریس کو مزید مضبوط بنانے کا یقین دلایا۔