پرگتی بھون کا محاصرہ کرنے کی کوششیوتھ کانگریس قائدین گرفتار

   

حیدرآباد31 دسمبر (یو این آئی) چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کے کیمپ آفس پرگتی بھون کا آج محاصرہ کرنے کی کوشش کرنے والے یوتھ کانگریس قائدین اور کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان میں یوتھ کانگریس صدر شیو سینا ریڈی شامل ہیں۔ احتجاجیوں نے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ یوتھ کانگریس کارکنوں نے پولیس میں ملازمتوں پر بھرتی میں مبینہ بے قاعدگیوں کا الزام لگاتے ہوئے پرگتی بھون کے محاصرہ کی اپیل کی تھی۔ کانگریس بھرتیوں کے معاملے میں مبینہ بے قاعدگیوں کے بارے میں آواز اٹھاتی رہی ہے ۔ حکومت نے اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔