پرینکا اور زائرہ وسیم کی فلم ’’دا اسکائی از پنک‘‘ اکتوبر میں ریلیز

   

ان دنوں پرینکا چوپڑہ اور زائرہ وسیم اسٹار فلم ’’دا اسکائی از پنک‘‘ کی ایڈٹیننگ چل رہی ہے۔ فلم کے ایڈیٹر مانس متل سے یہ توقع کی گئی ہے کہ اس ماہ کے آخر تک وہ فلم کا فائنل ایڈٹ دے دیں تاکہ جلد ہی ساونڈ اور میوزک کی مکسنگ اور وی ایف ایکس کا کام شروع ہو اور پروڈیوسر اکتوبر کی 11 تاریخ کو فلم ریلیز کرسکے۔ واضح ہو کہ سونالی بوس کی جانب سے ڈائرکٹ یہ ایک بائیو گرافکل فلم ہے جو موٹیویشنل اسپیکر آئشہ چودھری کی زندگی پر مبنی ہے۔ 6 ماہ کی عمر میں جون میر وٹرانسپلنٹ سے گذری آئشہ کو کچھ وقت بعد سائیڈ ایفکٹس کے تحت پلمینری فائبر لیسیس جیسی بیماری ہوئی اور صرف 19 سال کی عمر میں ان کی موت واقع ہوگئی۔