پرینکا نے بالآخر بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتا دی

   

ممبئی: معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑ کر ہالی ووڈ میں کام کرنے کی وجہ بتا ئی ہے ۔پرینکا چوپڑا نے بتایا کہ انہوں نے بالی ووڈ اس لئے چھوڑ اکیونکہ انہیں مرضی کے مطابق کام نہیں مل رہا تھا۔ اس کے علاوہ کچھ لوگوں کے ساتھ ان کے رشتے بھی خراب ہو گئے تھے ۔پرینکا چوپڑا نے امریکہ میں موسیقی سے کام شروعات کی تھی۔پرینکا چوپڑا نے بتایا کہ انہیں پہلی بار انجولا آچاریہ نے ایک میوزک ویڈیو میں دیکھا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے سات خون معاف کی شوٹنگ کے دوران ان سے رابطہ کیا اور ان سے پوچھا کہ کیا وہ امریکہ میں میوزک کیریئر بنانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ پرینکا نے کہا کہبالی ووڈ نے مجھے ایک کنارے کر دیا تھا۔