نئی دہلی۔ مدھیہ پردیش کی پرینکا کیوت نے جارجیا کے بٹومی میں منعقدہ بین الاقوامی ووشو ٹورنمنٹ کے انڈر18 عمر زمرے کے 48 کلوگرام وزن کے زمرے میں گولڈ میڈل جیتا ہے ۔ پرینکا کا تعلق مدھیلا گاؤں کے مالی طور پر کمزور خاندان سے ہے۔ والد ایک مقامی نرسنگ ہوم میں بطور خازن کام کرتے ہیں۔ پرینکا نے کہا یہ میرا پہلا بین الاقوامی مقابلہ تھا اور مجھے فخر ہے کہ میں نے ہندوستان کا جھنڈا اٹھایا ہے۔یہ گولڈ میڈل مجھے مزید محنت کرنے کی ترغیب دے گا۔ میں اب آنے والی چمپئن شپ میں شرکت پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔ پرینکا ابتدا میں اپنے بچپن کے کوچ شیر علی خان کے تحت تربیت حاصل کر رہی تھیں لیکن اب وہ بھوپال میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی ) کے کوچز رتنیش ٹھاکر، کلیانی اور ساریکا گپتا کے تحت تربیت لے رہی ہیں۔ووشو ایک چینی مارشل آرٹ ہے ۔ یہ کھیل ایشین گیمز، ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمز اور بہت سے دوسرے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کا حصہ ہے۔