حیدرآباد 11 اپریل : ( سیاست نیوز ) تلنگانہ پردیش کانگریس ورکنگ صدر بی مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ پرینکا گاندھی اس ماہ کے آخر میں تلنگانہ کا دورہ کریں گی ۔ ویزاگ اسٹیل پلانٹ کیلئے بڈ داخل کرنے حکومت تلنگانہ کے فیصلہ پر انہوں نے چیف منسٹر سے یہ جاننا چاہا کہ نظام شوگر فیکٹری کو بحال کرنے سے متعلق وعدہ کا کیا ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ’ آپ نظام شوگر فیکٹری کو دوبارہ کھولنے میں تو ناکام ہوگئے ہیں لیکن ویزاگ اسٹیل پلانٹ کیلئے بڈ داخل کرنا چاہتے ہیں آپ کس کو بے وقوف بنانا چاہتے ہیں ‘ ۔